شمالی وزیرستان: مسلح جھڑپ میں چار پاکستانی اہلکار ہلاک

140
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئیں ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب سرکاری حکام نے دعوی کیا کہ جوابی کارروائی میں سات مسلح شدت پسند بھی مارے گئے ہیں ۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکار علاقے میں معمول کی گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوئیں جن کی لاشوں کو دوسلی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

تاہم سرکاری حکام کی جانب سے سات مسلح شدت پسندوں کے مارے جانے کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی تاحال پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول کی ہے۔