شاہرگ: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

500
File Photo

پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ شاہرگ کے علاقے زرد آلو میں فورسز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا جبکہ بعدازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

شاہرگ اور گردونواح کے علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔