حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے حالات کی سنگینی کا ادراک نہیں – نیشنل پارٹی

154

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے نامور ڈاکٹرز نے کورونا وائرس لاک ڈاون میں نرمی کے مناسبت سے جن خدشات کا اظہار کیا وہ تشویشناک ہیں ، لاک ڈوان میں نرمی کی وجہ سے وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا، حکومت کو کسی بھی فیصلے سے قبل ڈاکٹرز برادری اور متعلقہ شعبےکے ماہرین سے مشاورت کو یقینی بنانا چاہئےتھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو ابھی تک حالات کی سنگینی کا ادراک ہی نہیں خطرناک وائرس سے نمٹنے کے بجائے گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہے،لیکن اس کے برعکس میڈیا میں بلند وبانگ دعووں کے ساتھ مخالفین کے خلاف طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ہے جو حکومت کی ناقص بصیرت کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے نامور ڈاکٹرز نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے استعداد اور حالات کی نزاکت کو مدنظر سمجھتے ہوئے جن خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی قسم کی غفلت کا متحمل نہیں ہوسکتا کوتاہی اور غلط اقدامات معاملات کو مزید پیچیدہ و سنگین بنا سکتے لہذا حکومت کو سنجیدگی و بصیرت سے کام لینا ہوگا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز و ماہرین کے تجربات سے استعفادہ کرنے لیے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے۔