جھاؤ: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

233

مسلح افراد نے فورسز کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں گذشتہ رات مسلح افراد نے عطا محمد بازار میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو مختلف علاقوں میں گرے۔

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں۔