تفتان قرنطینہ سینٹرز سے 210 افراد کو مذکورہ علاقوں کو روانہ کردیا گیا

243

بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان کے قرنطینہ سینٹرز سے 210 افراد کو ان کے علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا، بھیجے جانیوالے افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے کورنٹائن سینٹر میں موجود ایران سے آنے والے 210 افراد کو ان کے علاقوں کیلئے بھیج دیا گیا۔ آج بھیجے جانے والے افراد کئی دنوں سے تفتان کے مختلف کورنٹائن سینٹرز میں موجود تھے جن میں زائرین، ڈی پورٹیز، تاجر اور دیگر مقامی افراد شامل تھے۔

ان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 116، خیبر پختونخواہ سے 26، سندھ کے 53 اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 14 افراد شامل ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام مسافروں نے اپنے قرنطینہ کا 14 روزہ مدت پورا کرلیا تھا اور ان کے کرونا ٹیسٹ بھی ہوگئے ہیں جو منفی آگئے ہیں۔

آج بھیجے جانے والے مسافروں کو 6 بسوں کے کانوائے میں لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے روانہ کردیا گیا۔