بلوچستان: 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 376 ہوگئی

98

بلوچستان میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ، مزید 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی.

بلوچستان کے 8 ماثرہ اضلاع میں مجموعی طورپر نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 376 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ دو مزید افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی تعداد 144 ہوگئی ہے، 415 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک 13451 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 5485 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جن میں 4709 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 41 نئے کیسز کے ساتھ 376 افراد کے رزلٹس مثبت آئے ہیں جن میں 227 کیسز ایکٹو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ اور چاغی میں 11 کرونا وائرس کیسز کی تصدیق

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 144 متاثرہ افراد صحت یاب جبکہ 5 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد 357 ہیں۔ 148 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا۔