بلوچستان کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

223
File Photo

کوئٹہ اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بدھ کو صبح سے بادلوں کا ڈیرہ تھا۔ مطلع ابرآلود ہونے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم بدھ کی شب تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ دیر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعرات بلوچستان کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان، ژوب، پشین ، دالبندین اور نوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔