بلوچستان کرونا وائرس: 10 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 158 ہوگئی

188

بلوچستان میں 10 نئے کیسز کے بعد نوول کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے۔ اب تک 2872 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 2513 مشتبہ افراد کے سیمپلز لے لیے گئے جبکہ 122 افراد کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 اضلاع متاثر ہیں جبکہ اب تک محکمہ صحت کی جانب سے 2872 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 2513 افراد کے سیمپلز لیے گئے ہیں جبکہ 2206 افراد کی رپورٹ منفی 185 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے، 122 افراد کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 19 افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں میں مختلف قرنطینہ سینٹروں میں موجود افراد کی تعداد 335 ہیں۔ تفتان میں 62، پی سی ایس آر میں 67، خضدار میں 18، ژوب میں 39، گوادر میں 17، آر ڈی اے میں 132 افراد موجود ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 185 متاثرہ افراد میں سے 44 مقامی سطح پر رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 11 ڈاکٹر، 8 فورسز اہلکار جبکہ 2 پی ڈی ایم اے کے ملازمین شامل ہیں۔ تفتان میں موجود 90 افراد کو ان کے صوبے بھجوا دیا گیا ہے۔