بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 220 ہوگئی جبکہ مجموعی طورپر 95 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد 327 ہیں۔ مجموعی طورپر 9625 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3474 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک 9625 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4016 افراد مشتبہ ہیں جبکہ مجموعی طورپر 3694 افراد کے زرلٹس آئے ہیں جن میں 3474 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 220 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 100 ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال میں زیر علاج 6 مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچار کردیا گیا جس کے بعد بلوچستان میں متاثرہ افراد میں سے اب تک 95 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص وفات پاگیا ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے 5 اضلاع متاثر ہیں۔ اس وقت مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد 327 ہیں جن میں تفتان میں 235، دالبندین میں 16، پی سی ایس آئی آر میں 2، خضدار میں 27، ژوب میں 23، ہرنائی میں 5، گوادر میں 3، آر ڈی اے میں 18 افراد موجود ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 220 افراد میں سے 72 لوکل ہیں جن میں کوئٹہ سے 53، چاغی سے 11، لورالائی سے 6، خضدار اور ہرنائی سے ایک، ایک مریض ہیں۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود 19 جن میں 12 مقامی اور 7 ایرانی ڈرائیور شامل تھے، کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 7 ایرانی ڈرائیوروں کو ایرانی حکومت کے حوالے کردیاگیا اس کے علاوہ 23 افراد کو بھی گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اضلاع کی سطح پر اب تک 1733 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں کوئٹہ میں 154، ژوب میں 779، نصیرآباد میں 19، لسبیلہ میں 931، پشین میں 4 شامل ہیں جبکہ 76 افراد کے سیمپلز لئے گئے ہیں۔