بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے، کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 191 ہوگئی۔ جبکہ 13افراد کے ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں چھ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 231 افراد کے ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 191 ہوگئی ہے، 13 افراد کے 14 دن قرنطینہ میں مکمل ہونے کے بعد ان کے ٹیسٹ منفی آگئے۔
اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس سے 32 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک کل 3327 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 3085 افراد کے سیمپلز لئے گئے تھے جن میں 2777 افراد کی ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جبکہ 264 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے، مجموعی طورپر 2355 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں 231 افراد کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں جبکہ 158 افراد کے کیسز ایکٹو ہیں، 191 کیسز میں 50 افراد جن میں 13 ڈاکٹر، 8 سیکورٹی اہلکار اور محکمہ پی ڈی ایم اے کے 2 ملازمین شامل ہیں لوکل سطح کیسز ہیں۔
آرڈی اے کمپلیکس سے 27 افراد کی کورنٹائن مکمل ہونے کے بعد انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق 43 افراد کے ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے جن میں 3 افراد کا رزلٹ مثبت جبکہ 40 افراد کے رزلٹ منفی آئے تھے۔ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی ہے اس کے علاوہ 13 افراد صحت یاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ بلوچستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں مجموعی طورپر 328 افراد موجودہ ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طورپر 37 کیسز کوئٹہ میں موجود ہیں جن میں قمبرانی روڈ، جناح روڈ، عبدالولی چوک، سریاب روڈ، جناح ٹاؤن، کاسی روڈ، اے ون سٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔