بلوچستان : تمپ سے چار طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

387

بلوچستان میں نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کا فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونا اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے دزان سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر چار بلوچ طالب علموں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے طلالب علموں کی شناخت نبیل ولد محمد آصف، الیاس ولد حاجی عبدالحمید ، منیب ولد محمد علی اور احسان ولد لیاقت کے نام سے ہوئی ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرچکا ہے، آئے روز مختلف علاقوں سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔

اب جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کی زد میں ہے اور لوگوں گھروں میں محصور ہوچکے ہیں لیکن بلوچستان میں اسی دوران فورسز کی آپریشن و چھاپوں میں تیزی آئی ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئٹہ و کراچی میں احتحاج جاری ہے ۔