امریکہ کا چین پر ووہان میں 1500 سے زائد اقسام کے وائرس جمع کرنے کا الزام

138

چین کے شہر ووہان کے نواحی پہاڑی سلسلے میں واقع لیبارٹری کے متعلق امریکی حکام تحقیقات کررہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چینی شہر ووہان کی ہائی سیکیورٹی بائیو سیفٹی لیبارٹری کورونا وائرس سے متعلق امریکی سازشی کہانیوں کا نیا محور بن چکا ہے ۔

 خارجہ کے مطابق ووہان کے پہاڑی سلسلے میں واقع لیبارٹری کے متعلق امریکی حکام اس بات کی تحقیقات مکمل کررہے کہ کورونا وائرس دنیا میں کیسے پھیلا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق ووہان کی لیبارٹری ایشیاء کا سب سے بڑا وائرس بینک ہے ، جہاں پندرہ سو سے زائد اقسام کے وائرس محفوظ کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس سے اس وقت ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دو ملین سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں ۔

دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ و یورپ متاثر ہیں جہاں آئے روز جانبحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔