افغانستان: تخار میں طالبان کا حملہ، 19 اہلکار جانبحق 5 زخمی

287

افغانستان میں امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے پہ دستخط کرنے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی تاہم طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ٹی بی پی نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع خواجہ غار میں طالبان نے حملہ کرکے 19 سیکیورٹی  اہلکاروں کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا۔

خواجہ غار ضلع کے سیکیورٹی ترجمان محمد عمر کے مطابق طالبان نے رات بارہ بجے حملہ کیا اور دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہا ۔

ادھر تخار گورنر ہاوس کے ترجمان جواد ہجری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کمک روانہ کردی گئی ہے اور علاقہ اب فورسز کی کنٹرول میں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں افغان حکام اور طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی تاہم طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔