گوادر : دشت سے دو سگے بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

301

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عبید ولد یوسف سکنہ دشت سیچی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لوکل گاڑی میں کیچ سے دشت جارہا تھا۔

دریں اثنا شام کے وقت سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے ایک اور نوجوان شعیب یوسف سکنہ دشت سیچی کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق شعیب یوسف روزگار کی غرض سے گوادر آیا تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب اور عبید آپس میں بھائی ہے۔ ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔