کیچ : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

266

کرکٹ میچ کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ نظر آباد میں کرکٹ میچ کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔

مسلح افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت توفیق ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص کا تعلق پہلے آزادی پسند مسلح تنظیم تھا  ، جس نے بعد میں پاکستانی فورسز کے سامنے  سلامی دی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی مسلح تنظیموں کے جانب سے سرنڈر شدہ افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے،  مسلح تنظیموں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد ایسے لوگ مسلح تنظیموں کے خلاف آپریشن و چھاپوں میں ہمراہ داری کرتے ہیں ۔

تاہم آج کے واقعہ کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔