کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم سرد

513

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

پیر کے روز کوئٹہ، پشین، قلعہ عبدااللہ سمیت بلوچسان کے مختلف اضلاع میں موسم بہار کے برشوں کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے باعث جہاں نشیبی علاقے زیر آب آگئے وہی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔

بارش کے باعث موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہوگیا اور عوام نے گرم کپڑے نکال لئے ہیں، سال رواں کے دوران ہونے والے بارشوں کو زرعی ماہرین خشکابہ اور سیلابہ فصلوں کے لئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں بلکہ ان کو امید ہے کہ اس سال ہونے والی برفباری اور بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کا گراف بھی اوپر آئے گا۔