ڈیرہ مراد جمالی: سی پیک روٹ پر پل کو دھماکے سے تباہ کیا – بی آر جی

374

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کےترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی نوتال کے علاقے پتانی موڑ پر سی پیک روڈ کی زیر تعمیر کراسنگ پل کو ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس دھماکے میں پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہاں موجود کام کرنے والا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک ہمارے ٹارگٹ میں ہیں ہم مزدور اور عام لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے کاموں سے دور رہیں۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔