ڈیرہ اسماعیل خان: مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں پاکستان آرمی کا کرنل ہلاک

607

پاکستان کے سیکیورٹی زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں کرنل ہلاک ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران  دو انتہائی مطلوب شدت پسند مارےگئے جبکہ  فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی ہلاک ہوگئے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا  کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں “دہشت گردی” کی بڑی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  ٹانک کے قریب شدت پسندوں  کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، فورسز کے گھیراو کرنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر نے دعوی کیا  کہ  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد” مارے گئے اور بڑی” تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات تحویل لے لئے۔

ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمن بھی شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کرنل مجیب الرحمان کاتعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا۔

تاہم پاکستان آرمی نے مارے گئے دو شدت پسندوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔