چمن: لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا

193

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں لیویز لائن قریب کے دھماکا ہوا ہے جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے مرغی بازار میں واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔