پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

246

حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے کیلکور پلمک میں سی پیک روٹ پر قائم فرنٹیئر کور کے چوکی کو راکٹوں و خودکار اسلحہ سے نشانہ بناکر فورسز کے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کیئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے قابض فورسز کے بلوچستان سے انخلاء تک جاری رئینگے۔