بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز چوکی کو مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے کیلکور پلمک کے مقام پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔