لوگ گھروں میں رہیں، عوامی مقامات جانے سے گریز کریں – سردار اختر مینگل

510

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کرونا کے پھیلاو کے پیش نظر سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہو کہا ہے کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ براہ کرم گھر کے اندر ہی رہیں اور عوامی مقامات میں جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں پچھتاوے کے بجائے اب رابطے سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ براہ کرم باہر قدم رکھنے سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچیں۔

واضح رہے بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں، بلوچستان میں مجموعی طور پر 993 افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔