بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ روڈ کلی نگانگ کے مقام پر پانی کے تالاب سے ایک شخص اسداللہ ولد پہلوان خان کی نعش ملی ہے جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
مذکورہ شخص کے جیب سے مہاجر کارڈ ملا ہے جبکہ وہ لورالائی کے کٹوی کیمپ کا رہائشی ہے۔
تحصیلدار بوری اسداللہ خان شیرانی نے لیویز کے ہمراہ نعش کو لورالائی ہسپتال پہنچایا۔ مزید کاروائی لیویز تفتیشی آفیسر محمود خان ناصر کر رہے ہیں۔