فلپائن میں کرونا کے خلاف مہم میں شامل طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے ڈاکٹرز اور عملے سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
طبی امداد کیلئے استعمال ہونے والا طیارے نے فلپائن کےدارالحکومت سے جاپان کیلئے اڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں تین ڈاکٹرز، عملے کے تین ارکان اور ایک مریض سوار تھا۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق امریکا، کینیڈا اور فلپائن سے تھا، حکام کے مطابق طیارے نے فضا میں بلند ہونے سے قبل ہی آگ پکڑ لی تھی تاہم اس سے قبل کہ پائلٹ طیارے کا رخ واپس ائیرپورٹ کی جانب موڑتا، طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔