غفار ساسولی کو بی این ایم کا رکن مرکزی کمیٹی منتخب کردیا گیا

438

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی کمیٹی کی ایک خالی نشست پر غفار ساسولی کو رکن مرکزی کمیٹی منتخب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غفار ساسولی بی این ایم کے مرکزی لیبر و کاشتکار سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی اصولوں کی پاسداری کی ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں پارٹی پروگرام اور پارٹی مشن کی کامیابی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

چیئرمین خلیل بلوچ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر فائز ہوکر غفار ساسولی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی مشن کے لئے کام کریں گے۔