دبئی سے آنے والا بلوچ نوجوان کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

989

روزگار کی خاطر دو ہزار سترہ کو دبئی جانے والا نوجوان گذشتہ روز واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ اسے پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز دبئی سے واپس اپنے گھر آنے والے بلوچ نوجوان عابد ولد پیر داد سکنہ گورکوپ  کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کیچ کے علاقے پیدراک کے چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

خاندانی زرائع کے مطابق عابد بلوچ دو ہزار سترہ کو روزگار کی خاطر دبئی میں تھا اور اب چھٹیاں ملنے کے بعد اپنے گھر آرہا تھا کہ اسے پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

بلوچستان میں اس وقت ہزاروں بلوچ نوجوان بالخصوص طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں جن میں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب حالیہ کچھ عرصے سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب بھی ہوئیں ہیں ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے ۔