بی ایل ایف نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

286

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ کی شام ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سرحدی علاقے ردیگ نکو کنڈگ کے مقام پر قابض فوج کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب ایک فوجی آفیسر سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا جائزہ لیکر واپس آرہا تھا۔ حملے میں پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے،جبکہ میجر مشتاق سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔