بلوچستان کرونا وائرس: مزید پانچ کیسز کی تصدیق

306

بلوچستان میں 5 مزید نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 115 ہوگئی۔ گآج لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ تفتان قرنطینہ مرکز میں مقیم 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے افراد میں 2 زائرین اور 3 دیگر افراد کے نتائج مثبت آئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کا پہلا کیس 3 فروری 2020ء کو رپورٹ ہوا جبکہ 110 کیسز میں 96 کوئٹہ جبکہ 14 ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں باہر سے سفر کرکے آنیوالوں کی تعداد 87 ہزار 8 ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان یاسین زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ مشترکہ کاوشوں سے اس کو ہرانا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری اور سوچ میں تبدیلی لانے سے کورونا وائرس پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہیگی، آج لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے لہٰذا خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کیلئے سختی کی جائے گی۔

شہر میں میں لاک ڈاؤن پر عملد درآمد جاری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، منی پٹرول پمپس سمیت دکانیں بند ہیں، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پھیلا کے خدشے اور زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کو یقنی بنانے کے پیش نظر عدالت عالیہ کوئٹہ اور اس کے تمام بینچز بمقام سبی، مکران اور تربت بشمول تمام بلوچستان ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام وفاقی و صوبائی اسپیشل کورٹس/ٹربیونلز میں 24 مارچ تا 28 مارچ عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ہائی کورٹ بشمول سبی بینچ، مکران بمقام تربت بینچ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری بلوچستان اور تمام وفاقی اور صوبائی کورٹس اور دفاتر میں ہفتہ کے روز تعطیل ہوا کرے گی جبکہ دفتری اوقا ت سوموار تا جمعرات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں ۔