بلوچستان میں 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

483

بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش ںظر مختلف جیلوں سے 78 قیدیوں کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

قیدی خضدار، کوئٹہ، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی اور بلوچستان کے دیگر جیلوں سے بھی رہا کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت تھی کہ دو ماہ باقی سزاء رہنے والوں کو معاف کرکے رہا کر دیا جائے لہٰذا جن قیدیوں کی سزاء کی مدت دو ماہ یا اس سے کم تک رہتی تھی ان کو معاف کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔