بلوچستان میں مزید فوج کی تعیناتی عوام کو دہشت زدہ کرنا ہے – ڈاکٹر اللہ نذر

185

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچستان میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کو خطرناک قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے نو اضلاع میں پاکستانی فوج کی تعیناتی بلوچ عوام کو دہشت زدہ کرنے اور فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ 2013 کے زلزلے میں بھی یہی حربہ استعمال کیا گیا تھا۔ متاثرین اب بھی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فوج کی کئی بریگیڈ پہلے سے بلوچستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا وائرس (کوویڈ 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے بلوچستان میں وینٹیلیٹر، ٹیسٹ کٹس، ڈاکٹروں اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے۔