بلوچستان: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش و برفباری کا امکان

728
File Photo

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، سبی اور کوہلو میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت دیگر شہروں میں آج 11 سے 13 مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔