برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کی مرض میں مبتلا

100
ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم جانسن کا کرونا کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ابتدائی علامات کا سامنا کررہے ہیں۔
ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے اعلان کے بعد بورس جانسن نے اعلان کیا کہ وہ  کووڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر کہا: ‘گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجھ  میں ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں ور کرونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آیا۔’
‘اب میں خود کو الگ تھلگ کر رہا ہوں لیکن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حکومت کی رہنمائی کرتا رہوں گا کیونکہ ہمیں اس وائرس سے لڑنا ہے۔’اس سے قبل برطانوی شہزادے چارلس میں بھی اس مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔