افغانستان: پولیس اہلکار نے اپنے کماندان سمیت 6 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

207

پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد طالبان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع ژڑی میں طالبان کے ساتھ روابط رکھنے والے ایک پولیس اہلکار نے کیمپ میں موجود اپنے کماندان اور دیگر چھ اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والا اہلکار موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

سیکیورٹی زرائع کے طالبان کے ساتھ شامل ہونے والا اہلکار گذشتہ طویل عرصے سے پولیس میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی میڈیا رپورٹس کے مطابق کندھار کے ژڑی کے میر ہزار علاقے میں واقع پولیس کیمپ میں موجود تمام اہلکار طالبان کے ساتھ شامل ہوگئے تھے ۔

افغانستان میں امریکہ و طالبان کے درمیان معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ہونا تھا ، تاہم اشرف غنی  حکومت کی جانب سے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی میں سست روی سے مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے اور گذشتہ طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے الزام عائد کیا کہ کابل حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی کے بجائے جرائم پیشہ لوگوں کو رہا کردیا ہے۔