ہرنائی سے نوجوان کی لاش برآمد

163

بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے صحرا کلی کسیاڑی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا گیا لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان محمد بلال ولد محمد صدیق جلوانی ترین سکنہ کسیاڑی کی لاش آج صبح مقامی لوگوں کو ملی تھی جس کے بعد حکام کو اطلاع دی گئی، مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز فورس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے لیبر ہسپتال پہنچایا جبکہ اس حوالے سے مزید کاروائی جاری ہے۔