کوئٹہ میں قبائلی تصادم، دو افراد جانبحق

257

مسلح تصادم دو قبائلی گروہوں کے درمیان ہوا جس میں افراد مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ کے علاقے کلی سردہ میں دو قبائلی گروہوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ۔

مارے جانے افراد میں آدم خان ولد عبدالحمید شاہوانی اور سلام احمد ولد عبداللہ جان شاہوانی شامل ہیں ۔

ایدھی سروس کے رضا کاروں کے مطابق انہوں جانبحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انتظامیہ ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کرئے گی۔

تاہم قبائلی گروہوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ۔

مقامی انتظامیہ نے بھی دعوی کیا کہ انہوں نے تصادم کے بعد حالات پہ کنٹرول کرلیا ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔