پنجگور: لیویز فورس 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

462

پاکستان کے وفاقی کوٹے میں لیویز فورس کے تین سو اہلکار نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تین سو کے لگ بھگ وفاقی کوٹے پہ بھرتی ہونے والے  لیویز فورس کے اہلکار گذشتہ نو ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ایک اہلکار کے مطابق  دن رات اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں لیکن ہمارے گھروں میں فاقہ ہے، گذشتہ نو ماہ سے دکانوں سے  ادھار لیکر  گھر  چلارہے ہیں ۔

اہلکار کے مطابق اب دکانداروں نے ادھار دینا بند کی ہے۔

لیویز اہلکار کے مطابق  اس حوالے سے ضلع سے لیکر وفاق تک خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

واضح رہے پاکستان کے وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک اور دیگر کوٹے میں لیویز فورس کے وفاقی کوٹے سے بلوچستان بھر میں ملازمین بھرتی کی گئی،  اس دوران پنجگور بھی شامل تھا جس میں تین سو سے زیادہ  اہلکار بھرتی کئے گئے ان تمام اہلکاروں نے اپنی تربیت بھی ختم کی ہے۔

تنخواہ سے محروم اہلکاروں نے چیف سیکرٹری بلوچستان  وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں ۔