پشین سے ایک شخص کی لاش برآمد

393

بلوچستان کے ضلع پشین سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق نے سرخاب میں واقع پرانے ٹیوب ویل سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ہے جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاشوں کا ملنا بند نہیں ہوا – ماما قدیر

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کی برآمدگی کا تسلسل گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو انتظامیہ لاوارث قرار دیکر دفنا دیتی ہے۔