پسنی: فائرنگ سے بلوچی زبان کا گلوکار جانبحق

389

بلوچی زبان کے گلوکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے علاقے پسنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے بلوچی زبان کا گلوکار صغیر شاد جانبحق ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پسنی ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ کرکے صغیر ولد شہداد بلوچ سکنہ چربندن کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر نوجوان قتل

ان کا مزید کہنا ہے کہ صغیر شاد پسنی سے چربندن جانے والی لوکل وین کا ڈرائیور تھا اور بلوچی زبان کا گلوکار بھی تھا تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔