وٹس اپ آج کے بعد مختلف فونز پہ بند ہوگا

784

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والا معروف ترین سافٹ وئیر ’’واٹس ایپ‘’ یکم فروری 2020ء سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوجائے گا۔

یکم فروری سے وہ تمام آئی فونز جن میں iOS 7 آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ اینڈرائید فونز جن پر 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے؛ ان موبائل ڈیوائسز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آج بھی لاکھوں موبائل فونز میں مذکورہ آپریٹنگ سسٹمز ہی موجود ہیں حالانکہ یہ دونوں آپریٹنگ سسٹم برسوں پرانے ہیں، ایپل کا iOS 7 ورژن 2014ء میں جبکہ جنجر بریڈ 2010 میں لانچ کیا گیا تھا۔

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم ہے اور اگر انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ ان موبائل فونز پر نہیں چلے گا۔

اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے iOS ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں iOS 12 سے پرانا سافٹ وئیر موجود ہے۔ اس کے علاوہ 0.1 فیصد پرانے آئی فونز، جیسے 5S میں بھی iOS 7 سسٹم موجود ہے لیکن یہ اعداد و شمار مصدقہ نہیں ہیں۔