نوکنڈی: مذہبی شدت پسند گروپ کا گھر پر حملہ

565

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مذہبی شدت پسند گروپ کی جانب سے گھر پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ایک مذہبی شدت پسند تنظیم نے نوکنڈی شہر میں واقعے گھر پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذہبی گروپ کی جانب سے جس گھر پر حملہ کیا گیا وہاں 27 کے قریب افغان باشندے بھی موجود تھے جنہیں مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور 27 افغان باشندوں کو لیویز حکام نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔