بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والا لاپتہ شخص چار سال بعد بازیاب ہوگیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے کانک سے تعلق رکھنے والا بشیر احمد ولد شمس الحق رئیسانی چار سال بعد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے افراد کے بازیابی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں سے مزید گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں کا موقف ہے کہ ایک شخص کو رہا کرنے کے ساتھ مزید دس افراد لاپتہ کیئے جاتے ہیں جس کے باعث جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہا ہے۔