قلات: مسلح گروپوں میں جھڑپ

281

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد کے دو گروپوں میں جھڑپ ہوا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جھڑپ قلات کے پہاڑی علاقے گوربرات کے مقام پر بلوچ مسلح آزادی پسندوں اور سرکاری حمایت یافتہ افراد کے درمیان ہوا ہے جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

جھڑپ میں دونوں جانب سے تاحال جانی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ سرگرم ہے جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کا دعویٰ کہ مذکورہ مسلح گروہوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی بناء پر وہ مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی مذکورہ علاقوں میں مختلف نوعیت کے جھڑپیں ہوتی رہی ہے جبکہ فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے تاہم مذکورہ جھڑپ کے حوالے کسی تنظیم نے بیان جاری نہیں کیا ہے۔