دکی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن جانبحق

722

بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن مٹی تلے دب کر جاںبحق ہوگئے۔

محکمہ مائنز ذرائع کے مطبق لاشوں کو 5 گھنٹے کے بعد ریڈ کریسنٹ کی ٹیم اور مقامی کانکنوں کے ساتھ ملکر کان سے نکال لیا گیا جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے کانکنوں میں تین بھائی کمال خان، آدم خان، فیض اللہ اور ان کا رشتہ دار شراف الدین شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق مرغہ فقیرزئی ضلع ژوب سے ہے۔