بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجا مرکزی شاہراہ کو بند
تیل کے کاروبار سے منسلک افراد نے یک مچھ اور دالبندین بائی پاس کے مقام پر کمشنر رخشان ڈویژن اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف شاہراہ پر دھرنا دیکر بند کردیا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ہماری گاڑیوں کو پکڑ کر ہمیں بے روزگار کیا جارہا ہے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مظاہرین نے رخشان ڈویژن کے کمنشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔