بولان: فورسز اہلکاروں پر بم حملہ

223

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فرنٹیئر کور اہلکاروں کو مارگٹ کے علاقے نرواڑی میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے روڈ کے کنارے نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آواران بم دھماکے میں دو افراد زخمی

خیال رہے چار روز قبل بھی شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے میں تین فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین زخمی ہوئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔