ایک طرف بلوچستان کے مختلف علاقوں سے عرصے سے چند ایک لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے متعدد نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہو رہے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کیچ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت مجاہد ولد ولی محمد سکنہ تجابان سنگ آباد کے نام سے ہوئی ۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا اور ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔