بلوچستان میں کینسر کی مرض سے اب تک مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد بالخصوص نوجوان جانبحق ہوئیں ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کلی قمبرانی میں ایک بچی کینسر کی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد آج انتقال کر گئی۔
جانبحق ہونے والی بچی کا نام امت الخیر جو کہ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی بیٹی تھی۔
کینسر کی مرض میں مبتلا ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی بیٹی گذشتہ دو سال سے کراچی میں داخل تھی ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کینسر کی مرض سے اب تک سینکڑوں افراد جانبحق ہوئیں ہیں۔
کینسر کی مرض سے سب سے زیادہ متاثر اس بلوچستان کا علاقہ خضدار ہے جہاں درجنوں نوجوان اس مرض میں مبتلا ہیں اور متعدد نوجوان جاں کی بازی ہار بھی چکے ہیں ۔