بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک

461

بلوچستان کے ضلع نوشکی، کوہلو اور پشین میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت آفتاب ولد شیخ امین سکنہ کلی جمالدینی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کے قتل کیخلاف نوشکی اور دالبندین میں احتجاج

دریں اثنا کوہلو کے نواحی علاقے ڈیری فارم میں اسماعیل نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سے تشدد کر کے مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول نیشنل پارٹی کا عہدیدار تھا جبکہ اس کو منصوبے کے تحت بلاکر قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر پشین کے کے تحصیل بوستان کے کلی پوٹی ناصران کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشے میں سوار اسماعیل  سکنہ کلی پوٹی ناصران اور ایک نامعلوم الاسم شخص ہلاک ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں کوضروری کاروئی کیلئے سیول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا۔