بلوچستان: تربت سے طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

624

پاکستانی  فورسز نے نوجوان طالب علم کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے بلوچ  طالب علم  کو گرفتار کرکے  نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت میران ولد کریم کے نام سے ہوئی جسے تربت سنگان سر سے لاپتہ کیا گیا۔

یاد رہے بلوچستان میں طویل عرصے سے پاکستانی  فورسز اور خفیہ اداروں کے جانب سے سیاسی سماجی، ادبی کارکنوں سمیت عام شہریوں کو گرفتاری بعد اذیت خانوں میں منتقل کردیا جاتا ہے جن میں سے سینکڑوں افراد بازیاب بھی ہوئیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد بھی ہوئیں ہیں ۔

بلوچستان کی سیاسی و سماجی  تنظیموں و جماعتوں سمیت انسانی حقوق کی اداروں کے مطابق اس وقت مختلف علاقوں سے بیس ہزار سے زائد افراد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں میں لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔