بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سبی کے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کے والدین ایک ماہ قبل پشین سے سبی آئے تھے اور بچے کے سیمپل 7 فروری کو حاصل کیئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے۔
خیال رہے بلوچستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس ہے۔